آنکھیں رو رو کے سُجانے والے - Kalam e Ala Hazrat

KALAM-E-ALA HAZRAT

KALAM-E-ALA HAZRAT

آنکھیں رو رو کے سُجانے والے
جانے والے نہیں آنے والے

کوئی دن میں یہ سرا اوجڑ ہے
ارے او چھاؤنی چھانے والے

ذبح ہوتے ہیں وطن سے بچھڑے
دیس کیوں گاتے ہیں گانے والے

ارے بد فَال بُری ہوتی ہے
دیس کا جنگلا سُنانے والے

سُن لیں اَعدا میں بگڑنے کا نہیں
وہ سلامت ہیں بنانے والے

آنکھیں کچھ کہتی ہیں تجھ سے پیغام
او درِ یار کے جانے والے

پھر نہ کروٹ لی مدینہ کی طرف
ارے چل جُھوٹے بہانے والے

نفس میں خاک ہوا تو نہ مِٹا
ہے مِری جان کے کھانے والے

جیتے کیا دیکھ کے ہیں اے حورو!
طیبہ سے خُلد میں آنے والے

نِیم جلوے میں دو عَالم گلزار
واہ وا رنگ جمانے والے

حُسن تیرا سا نہ دیکھا نہ سُنا
کہتے ہیں اگلے زمانے والے

وہی دُھوم ان کی ہے ما شآء اللہ
مِٹ گئے آپ مِٹانے والے

لبِ سیراب کا صَدقہ پانی
اے لگی دل کی بُجھانے والے

ساتھ لے لو مجھے میں مجرم ہوں
راہ میں پڑتے ہیں تھانے والے

ہو گیا دَھک سے کلیجَا میرا
ہائے رُخصت کی سُنانے والے

خلق تو کیا کہ ہیں خالق کو عزیز
کچھ عجب بھاتے ہیں بھانے والے

کشتۂ دشت حرم جنّت کی
کھڑکیاں اپنے سِرہانے والے

کیوں رضاؔ آج گلی سُونی ہے
اُٹھ مِرے دُھوم مچانے والے

Post a Comment

Previous Post Next Post

JOB AD 1

JOB AD 2